YOUR INFO

Saturday, 9 March 2013

عربی پراٹھا مطبق

0 comments


عربی پراٹھا




اجزاء
مرغی (بون لیس): 1 کلو
میدہ: 1 کلو
دودھ پاؤڈر:25 گرام
نمک:حسب ذائقہ
چینی: 2 چائے کے چمچ
گھی 2 کپ
بیف فیٹ 150 گرام
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
چائینیز نمک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
رائی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کچری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ناریل ( کرش کیا ہوا) 2 چائے کے چمچ
انڈے 11 عدد
لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ہری پیاز 150 گرام
بڑی ہری مرچ 10 گرام
پیاز 100 گرام
کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
دودھ 30 ملی گرام
ترکیب
ایک کنٹینر میں تھوڑا سا پانی ڈالیں ۔ اس میں نمک دودھ پاؤڈر ایک انڈا اور حسب ضرورت گھی ڈال کر مکس کر لیں۔ اس کے بعد میدہ اور دودھ ڈال کر 10 سے 15 منٹ تک کے لئے گوندھ لیں۔ ڈو تیار ہے
ایک ٹرے میں رکھ دیں ۔ اس پر تھوڑا سا گھی ڈال کر گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں یا پلاسٹک بیگ میں رکھ دیں۔
مرغی میں بیف فیٹ ، لال مرچ، نمک ، چائینیز نمک، سفید پاؤڈر ، رائی پاؤڈر کچری پاؤڈر ، ناریل، لہسن، ادرک، ہری پیاز، کے ساتھ ہاتھ سے مکس کر لیں ،۔ ایک پین میں تھوڑا سا گھی گرم کریں انڈوں کو فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔پین میں مرغی ڈال کر ساتے کر لیں۔اس کے بعد فرائی کئے انڈے ، بڑی ہری مرچ،پیاز ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال لیں۔
ڈو کو فلیٹ کریں اس پر مرغی کا مکسچر ڈال کر دوسری ڈو کو اوپر رکھیں اور پھینٹے ہوئے انڈے کے ساتھ سائیڈوں کو بند کر لیں ۔ توے پر تھوڑا سا گھی گرم کریں اور پراٹھے سینک لیں۔ دونوں طرف سے گولڈن ہو جائیں تو اتار لیں۔
__________________

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔