الیاس گھمن کے پمفلٹ " آمین آہستہ کہنے کے دلائل" کا جوابمحمد الیاس گھمن دیوبندی کے پمفلٹ "آمین آہستہ کہنے کے دلائل" کا جواب درج ذیل ہے:حافظ زبیر علی زئیجواب: ہم نے اپنے دلائل میں امام عطا ء بن ابی رباح رحمہ الله کے مکمل قول کی بنیاد پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ آمین ایسی دعا ہے جو اونچی آواز (یعنی جہر )سے کہنی چاہئے. (دیکھئے دلیل نمبر ٤)اگر ہر دعا لازمی طور پر دل میں ہی پڑھنا ضروری ہے تو آل دیوبند رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع کے آخری دن (اتوار کو) لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز سے کیوں دعا مانگتے ہیں اور لوگ آمین آمین کیوں کہتے ہیں؟ایسی بات کیوں کہتے ہو جس پر تمہارا عمل نہیں؟’’اَخْرَجَ اَبُوالشِّیْخِ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ کَانَ مُوْسٰی عَلَیْہِ السَّلاَمِ اِذَادَعَا اَمَّنَ ھَارُوْنُ عَلَیْہِ السَّلاَمِ عَلٰی دُعَائِہِ۔ یَقُوْلُ آمِیْن‘‘ (تفسیر درمنثور ج3،ص567)ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’ حضرت موسیٰ علیہ السلام دعامانگتے اور حضرت ہارون علیہ السلام ان کی دعا پر آمین کہتے ۔‘‘اس روایت کی سند معلوم نہیں، یعنی یہ بے سند روایت ہے لہٰذا اسے بطور دلیل پیش کرنا غلط ہے.دوسرے یہ کہ اس میں یہ وضاحت نہیں کہ سیدنا ہارون علیہ السلام دل میں آمین کہتے تھے لہٰذا آل دیوبند کا استدلال غلط ہے.’’ قَالَ عَطَائُ آمِیْنُ دُعَائٌ ‘‘ (صحیح بخاری :ج1،ص107)ترجمہ: معروف جلیل القدر تابعی حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’آمین دعا ہے۔‘‘یہ آدھا قول نقل کیا گیا ہے، حالانکہ صحیح بخاری میں مکمل قول سے ثابت ہوتا ہے کہ آمین ایسی دعا ہے جو بالجہر کہنی چاہئے. (دیکھئے میرا مضموں : "آمین بالجہر کہنے کے دلائل" دلیل نمبر ٤)دعا میں اصل یہ ہے کہ آہستہ کی جائےاُدْعُوْارَبَّکُمْ تَضَرُّعاًوَّخُفْیَۃً (سورۃ الاعراف:55)ترجمہ: دعامانگو تم اپنے رب سے عاجزی اورآہستہ آواز سے۔قرآن و حدیث سے جہاں آہستہ دعا کہنا ثابت ہے وہاں آہستہ کہنی چاہئے اور جہاں بالجہر ثابت ہو وہاں بالجہر کہنی چاہئے. یہ کیا ہوا کہ خود تو رائے ونڈ میں لمبی لمبی جہراً ا مانگیں اور لوگوں کو آمین بالجہر سے منع کریں؟دلیل نمبر٢ :آمین اللہ تعالی کانام ہےعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ وَھِلَالِ بْنِ یَسَافٍ وَ مُجَاہِدٍ قَالَ؛آمِیْنُ اِسْمٌ مِّنْ اَسْمَائِ اللّٰہِ تَعَالٰی۔(مصنف عبدالرزاق ج2ص64 ،مصنف ابن ابی شیبۃ ج2ص316)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ،حضرت ہلال بن یساف رحمہ اللہ اورحضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ’’ آمین‘‘ اللہ کانام ہے۔جواب: سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ کی طرف منسوب جو قول مصنف عبدالر زاق میں مذکور ہے، اس کی سند میں بشر بن رافع ضعیف راوی ہے. (دیکھئے تقریب التہذیب: ٧٧٠)
اس راوی پر اکاڑوی کی شدید جرح کے لئے دیکھئے تجلیات صفدر (٣/١٣٣)دوسرے یہ کہ اگر الله کا نام بلند آواز سے پڑھنا جائز نہیں تو رائے ونڈ وغیرہ کی دعا ؤں میں "اے الله! رحم فرما" جہراً کیوں پڑھا جاتا ہے؟
ذکر میں اصل یہ ہے کہ آہستہ کیا جائے
وَاذْکُرْرَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعاًوَّخِیْفَۃً وَّدُوْنَ الْجَھْرِ مِنَ الْقَوْلِ۔ (سورۃ اعراف:205)
ترجمہ: ’’ ذکر کیجیے اپنے رب کا دل میں عاجزی اورخوف کے ساتھ ، آہستہ آواز میں۔
جو ذکر جہراً ثابت ہے مثلاً جہری نمازوں میں آمین بالجہر پڑھنا تو اسے جہراً پڑھنا چاہئے اور جو سر اً ثابت ہے وہ سر اً پڑھنا چاہئے.
قَالَ الْاِمَامُ فَخْرُالدِّیْنِ الرِّازِیُّ قَالَ اَبُوْحَنِیْفَۃَ اِخْفَائُ التَّامِیْنِ اَفْضَلٌ وَاحْتَجَّ اَبُوْحَنِیْفَۃَ عَلٰی صِحَّۃِ قَوْلِہِ قَالَ فِیْ قَوْلِہِ (آمِیْنٌ) وَجْھَانِ؛اَحُدُھُمَا: اَنَّہُ دُعَائٌ۔ وَالثَّانِیْ: اَنَّہُ مِنْ اَسْمَائِ اللّٰہِ فَاِنْ کَانَ دُعَائٌ وَجَبَ اِخْفَائُہُ لِقَوْلِہِ تَعَالٰی{ اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعاًوَّخُفْیَۃً} وَاِنْ کَانَ اِسْماً مِّنْ اَسْمَائِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَجَبَ اِخْفَائُہُ لِقَوْلِہِ تَعَالٰی {وَاذْکُرْرَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعاًوَّخِیْفَۃً} (تفسیر کبیرامام رازی ج14 ص131 )ترجمہ: امام فخر الدین رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا:’’ آہستہ آواز سے’’ آمین ‘‘کہنا افضل ہے اوراپنے قول کی صحت پر دلیل قائم کی اورفرمایا کہ اس قول (آمین) میں دوجہتیں ہیں:(١) آمین دعاہے۔
(٢) آمین اللہ کا نام ہے
اگر آمین’’دعا‘‘ہے تو اس کا آہستہ آواز سے کہنا واجب ہے {اُدْعُوْارَبَّکُمْ تَضَرُّعاً وَّخُفْیَۃً}کی وجہ سے اور اگر آمین اللہ تعالیٰ کانام ہے تو بھی اس کا آہستہ آواز سے کہنا واجب ہے {وَاذْکُرْرَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعاً وَّخِیْفَۃ }کی وجہ سے۔‘‘
قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ الْفَقِیْہُ اَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا یَحْیَ بْنُ سَعِیْدٍ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ لَبِیْبِۃَ عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:’’خَیْرُ الذِّکْرِ اَلْخَفِیُّ‘‘
(مسند احمد ؛ج1ص228)
ترجمہ: حضرت سعدبن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’سب سے بہتر ذکر آہستہ آواز کے ساتھ کرنا ہے ۔‘‘فخر الدین رازی (م ٦٠٦ ھ) نے کہا کہ امام ابو حنیفہ نے فرمایا : . الخ (ص٢ ملخصا)رازی ٥٤٤ ھ میں پیدا ہوئے تھے اور امام صاحب ١٥٠ ھ میں فوت ھ گئے تھے، لہٰذا یہ سند منقطع مردود ہے.
ترجمہ: حضرت سعدبن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’سب سے بہتر ذکر آہستہ آواز کے ساتھ کرنا ہے ۔‘‘
اس کی سند میں محمد بن عبد الرحمٰن ابی لبیبہ ہے جس کی سعد بن مالک رضی الله عنہ سے ملاقات ثابت نہیں، لہٰذا یہ سند منقطع ہے.
دوسرے یہ کہ ہر ذکر دل ہی پڑھنا چاہئے تو حافظ نثار احمد الحسینی الحضر وی وغیرہ کو سمجھا ئیں جو ہؤ ہؤ کی آوازیں نکال کر (اندھیرے میں) ذکر بالجہر کرتے ہیں.دلیل نمبر ٣ :قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ اَبُوْدَاوٗد َالطِّیَالْسِیُّ حَدَّثَنَاشُعْبَۃُ قَالَ اَخْبَرَنِیْ سَلْمَۃُ بْنُ کُھَیْلٍ قَالَ سَمِعْتُ حُجْراً اَبَاالْعَنْبَسِ قَالَ سَمِعْتُ عَلْقَمَۃَ بْنَ وَائِلٍ یُحَدِّثُ عَنْ وَائِلٍ وَ قَدْ سَمِعْتُ مِنْ وَائِلٍ اَنَّہُ صَلّٰی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَرَأَ {غَیْرِالْمَغْضُـوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ} قَالَ آمِیْنٌ خَفِضَ بِھَا صَوْتَہُ۔ (مسند ابی دائودطیالسی ص138 ،مسند احمد ج4ص389 )ترجمہ: حضرت وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے {غَیْرِ الْمَغْضُـوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ}کی قرأت کی تو ’’آمین ‘‘ آہستہ آواز سے کہی۔‘‘جواب: آہستہ آواز کے لفظ سے ثابت ہوا کہ جہری نمازوں میں آمین دل میں نہیں کہنی چاہئے. دوسرے یہ کہ یہ حدیث خیر القرون کے محدثین کے نزدیک خطا (یعنی ضعیف) ہے. (دیکھئے القول المتین ص ٣٦_٣٧)دلیل نمبر ٤ :قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ اَبُوْدَاوٗدَ السَّجِسْتَانِیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ نَا یَزِیْدُ نَاسَعِیْدٌ نَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسِنِ اَنَّ سَمُرَۃَ بْنَ جُنْدُبٍ وَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ تَذَاکَرَا فَحَدَّثَ سَمُرَۃُ بْنُ جُنْدُبٍ اَنَّہُ حَفِظَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَکْتَتَیْنِ: سَکْتَۃٌ اِذَاکَبَّرَوَسَکْتَۃٌ اِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَائَۃِ {غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ}(سنن ابی دائود: ج1،ص122 )ترجمہ: حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے درمیان نمازمیں سکتوں کے متعلق مذاکرہ ہوا توحضرت سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازمیں دو سکتوں کو یادکیا ایک جب تکبیر تحریمہ کہتے، سکتہ کرتے یعنی خاموش رہتے اور دوسرا جب{غَیْرِ الْمَغْضُـوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ}کی قرأت سے فارغ ہوتے تو سکتہ کرتے ،یعنی خاموش رہتے۔جواب: اس سند کی روایت میں قتادہ رحمہ الله ثقہ مدلس ہیں اور روایت عن سے ہے.اصول حدیث کا مشہور مسلہ ہے کہ غیر صحیحین میں مدلس کی عن والی روایت ضعیف ہوتی ہے. (قتادہ کے مدلس ہونے کے لئے دیکھئے الجوہرا النقی لا بن التر کمانی الحنفی ٧/١٢٦)دلیل نمبر ٥ :قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ الْمُحَدِّثُ اَبُوْجِعْفَرِ الطَّحَاوِیُّ الْحَنْفِیُّ حَدَّثَنَا سَلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبِ الْکِیْسَانِیُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ ثَنَا اَبُوْبَکْرِ بْنِ عَیَاشٍ عَنْ اَبِیْ سَعْدٍ عَنْ اَبِیْ وَائِلٍ قَالَ کَانَ عُمَرُوَعَلِیُّ لاَ یَجْھَرَانِ بِبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَابِالتَّعَوُّذِ وَلَابِالتَّامِیْنَ۔ (سنن طحاوی ج1ص150)ترجمہ: حضرت ابووائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہما نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم ، اعوذ باللہ من الشیطن الرحیم اورآمین کی قرأت کے وقت آواز بلند نہیں کرتے تھے ۔‘‘جواب: اس روایت کی سند میں ابو سعد البقال جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ، نیز مدلس ہے. اور یہ روایت عن سے ہے.دلیل نمبر ٦ :عَنْ اَبِیْ وَائِلٍ قَالَ کَانَ عَلِیُّ وَعَبْدُاللّٰہِ لَا یَجْھَرَانِ بِبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَابِالتَّعَوُّذِ وَلَابِالتَّامِیْنَ۔ (اعلاء السنن ج2ص249)ترجمہ: حضرت ابووائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ حضرت علی اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم ،اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم اورآمین کی قرأت کے وقت آواز بلند نہیں کرتے تھے۔‘‘جواب : اس کی سند میں بھی وہی ابو سعد البقال ضعیف راوی ہے. دیکھئے دلیل نمبر ٥
visitors
User Online
بلاگ کا کھوجی
موضوعات
- اصول حدیث (2)
- الیاس گھمن کے دلائل اور ان کا جواب (3)
- ام المومنین (3)
- امام اعظم (11)
- امام کعبہ (12)
- امام کعبہ اور اہل حدیث (1)
- انبیا ء علیہم السلام کی دعایئں ۔ (1)
- اہل حدیث کون ہیں؟ (5)
- بقیع؛ مدینہ منوّرہ کا قبرستان (1)
- تاریخی اسلامی واقعات (2)
- تذکرۂ صحابہ (14)
- تذکرہ محدثین علما (24)
- چائےکی تاریخ فوائد و نقصانات (1)
- حمد و نعت (1)
- خلفائے راشدین (4)
- دستورِ سعودی عرب (3)
- دعا (2)
- ساجد میر عوام کی عدالت میں (1)
- سانحۂ کربلا (3)
- صبح اور شام کے مسنون صحیح اذکار (1)
- فتاوی جات (1)
- قنوت ِ نازلہ (1)
- کچن کارنر (8)
- ماہ شعبان (4)
- متفرقات (1)
- محرم (3)
- مختلف مصائب و بیمایوں سے بچاؤ کی چند دعائیں (3)
- مسئلہ تراویح (5)
- مساجد کے مسائل (2)
- مسجداقصی اور گنبد صخرۃ (2)
- مسنون دعائیں (2)
- میں نے اسلام کیوں قبول کیا ؟ (2)
- نکاح (1)
- نماز استخارہ (5)
- نماز کے مسائل (7)
- والدین کا احترام (5)
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
زمرہ جات
- اصول حدیث (2)
- الیاس گھمن کے دلائل اور ان کا جواب (3)
- ام المومنین (3)
- امام اعظم (11)
- امام کعبہ (12)
- امام کعبہ اور اہل حدیث (1)
- انبیا ء علیہم السلام کی دعایئں ۔ (1)
- اہل حدیث کون ہیں؟ (5)
- بقیع؛ مدینہ منوّرہ کا قبرستان (1)
- تاریخی اسلامی واقعات (2)
- تذکرۂ صحابہ (14)
- تذکرہ محدثین علما (24)
- چائےکی تاریخ فوائد و نقصانات (1)
- حمد و نعت (1)
- خلفائے راشدین (4)
- دستورِ سعودی عرب (3)
- دعا (2)
- ساجد میر عوام کی عدالت میں (1)
- سانحۂ کربلا (3)
- صبح اور شام کے مسنون صحیح اذکار (1)
- فتاوی جات (1)
- قنوت ِ نازلہ (1)
- کچن کارنر (8)
- ماہ شعبان (4)
- متفرقات (1)
- محرم (3)
- مختلف مصائب و بیمایوں سے بچاؤ کی چند دعائیں (3)
- مسئلہ تراویح (5)
- مساجد کے مسائل (2)
- مسجداقصی اور گنبد صخرۃ (2)
- مسنون دعائیں (2)
- میں نے اسلام کیوں قبول کیا ؟ (2)
- نکاح (1)
- نماز استخارہ (5)
- نماز کے مسائل (7)
- والدین کا احترام (5)
!-end>!-weather>
Facebook Badge
آپ کو یہ بلاگ کیسا لگا؟؟؟
Feedjit
ZEESHAN AKRAM RANA. Powered by Blogger.
Translate
تمام تحاریر
-
▼
2013
(136)
-
▼
March
(64)
- خواتینِ جنت کی سردار صحابیہ
- حضرت حسن رضی اللہ عنہ
- Awaam ki adalat on Geo news - Prof. Sajid Mir - 21...
- حضرت علی رضی اللہ عنہ
- حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
- عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ
- حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
- ام المومنین خدیجہ بنت خویلد
- صحابہ کے مراتب و درجات
- مملک سعودی عرب
- سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے سان...
- خاتون جنّت حضرت فاطمہ الزّہرا رضی اللہ عنہا
- مکة المکرمة
- حضرت اسماء بنتِ ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا
- کشمیری بریانی
- فلسطین سے متعلقہ چالیس اہم تاریخی حقائق
- مرد اور عورت کی نماز میں کیا فرق ھے؟؟؟؟
- اصول السنۃ
- الشيخ محمد صالح المنجد کے حالات زندگی
- نمک پارے
- ذائقہ دار لبن عربی مشروب
- ڈونٹس
- چکن شاورمہ
- بٹاٹا وڑا
- عربی پراٹھا مطبق
- الیاس گھمن صاحب کے "رفع یدین نہ کرنے" کا جواب
- الیاس گھمن کے "بیس رکعات تراویح کے (١٥) دلائل" اور...
- الیاس گھمن کے پمفلٹ " آمین آہستہ کہنے کے دلائل" کا...
- مولانا محمد ابراہيم مير سيالکوٹي
- شیخ الحدیث مولانا محمد اسمعیل سلفی
- حضرت علامہ احسان الٰہي ظہير شہيدؒ
- شہادت حسین کا نتیجہ
- مساجد کي اہميت
- مساجد کے مسائل
- رفع الیدین کے مواقع
- نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم
- سانحۂ کربلا اور حضرت حسین و یزید
- کربلا کی کہانی
- اَوقاتِ نماز مع مکروہ اَوقاتِ نماز
- قنوت ِ نازلہ کی حقیقت اور اس کا طریقہ
- محرم الحرام کی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی حقیقت
- شیخ ڈاکٹر عمربن محمد السُبیّل کا سانحہٴ ارتحال
- مسئلہ تراویح اور سعودی علماء
- التحقیق والتنقیح في مسئلۃ التدلیس
- سیرتِ محمد رسول اللہ ص
- ہستیٔ بے مثال
- بقیع؛ مدینہ منوّرہ کا قبرستان
- بابائے تبلیغ مولانامحمد عبداللہ گورداسپوری
- دستورِ سعودی عرب کی اسلامی دفعات
- کعبہ شریف میں چارمصلوں کی بدعت
- محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ تعالی
- والدین کے حق
- اطاعتِ والدین قرآن کی رو سے فرض ہے
- والدین کے حقوق
- والدین کے ساتھ حسن سلوک
- والدین کا احترام
- ام المومنین سیّدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا
- حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے عِلم وزُہد کی چن...
- ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
- سیرت شیخ عبد القادر جیلانی
- امام ابن تيميہ رحمہ اللہ ، مختصر تعارف
- نبی پاک صلى اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کے ما...
- حلیہ مبارک
- نبوی مسکراہٹیں
-
▼
March
(64)
YOUR INFO
Saturday, 9 March 2013
الیاس گھمن کے پمفلٹ " آمین آہستہ کہنے کے دلائل" کا جواب
Unknown
11:06
0
comments
اس تحریر کو
الیاس گھمن کے دلائل اور ان کا جواب
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔