چکن شاورمہ
اجزا:
بون لیس چکن آدھا کلو
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
(دار چینی دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
تیل دو کھانے کے چمچ
چلی سوس تین کھانے کے چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
پیٹا بریڈ ایک عدد
پیاز تھوڑی سی
سلاد پتے حسبِ ضرورت
تاہینی سوس:
تاہینی دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کپ
لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
پھر چکن اسٹرپس کو ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر دیں۔
ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔
اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔
ساتھ ہی تاہینی سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں۔
ایک پیالے میں تاہینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔