YOUR INFO

Saturday 9 March 2013

بٹاٹا وڑا

0 comments

بٹاٹا وڑا
اجزاء:
آلو آدھا کلو
باریک کٹی پیاز آدھا کپ
باریک کٹی ہری مرچ 4 عدد
با ر یک کٹی ادرک 1 چائے کا چمچ
باریک کٹا ہرا دھنیا 4 کھانے کے چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ

بیٹر کے اجزاء:

بیسن 1 کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
تیل تلنے کیلئے

ترکیب:
1 ۔ پہلے آلووں کو ابال کر چھیل کر میش کر لیں۔
2 ۔ اب ایک پیالے میں ہری مرچیں، پیاز، ادرک، ہرا دھنیا، نمک، لیموں کا 
رس ، اور آلو ڈال کر ا چھی طرح مکس کر لیں اور اس کی بالز بنا کر رکھ لیں۔
3 ۔ اب ایک دوسرے پیالے میں بیسن ، نمک، لال مرچیں اور پانی ڈال کر بیٹر بنا لیں۔
4۔ اب تیار بالز کو اس بیسن کے بیٹر میں ڈپ کر لیں اور ڈیپ فرائی کر لیں یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہو جائیں۔
مز یدار بٹاٹا وڑا تیار ہیں ان کو املی یا پودینہ کی چٹنی کے ساتھ افطاری میں سرو کریں اور داد پائیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔