مکة المکرمة
میرا دل ہے میرى جاں ہے مکہ المکرمہ
شان رب دو جہاں ہے مکہ المکرمہ
یہ زمیں بچھى ہوئى ہے , جس قدر بھى دھر میں
عین اس کے درمیاں ہے مکہ المکرمہ
مہبط وحى ہے مکہ مولد ختم الرسل
کس قدر بلند شاں ہے مکہ المکرمہ
یہ حرم یہ خانہ کعبہ بیت رب دو جہاں
ہے وہیں پہ کہ جہاں ہے مکہ المکرمہ
رات ہو کہ دن طواف بیت رب ذوالجلال
گویا چشمہ رواں ہے مکہ المکرمہ
معبد حبیب رب ہے یہ حرا یہ کوہ نور
کتنا مرتفع ہے مکہ المکرمہ
ملتزم پہ رو رہا ہے اور کوئى حطیم میں
سوز وغم کا ترجماں ہے مکہ المکرمہ
زمزم وصفا و مروہ اور حجر سیاہ
ایک کہنہ داستاں ہے مکہ المکرمہ
یہ منى, یہ مزدلفہ او ر عرفات سب
گل ہیں اور گلستاں ہے مکہ المکرمہ
عاجز اس میں قصد معصیت بھى معصیت ہى ہے
وہ مقام امتحاں ہے مکہ المکرمہ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔