YOUR INFO

Thursday 21 February 2013

مسنون دعائیں

0 comments
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

قرآنی دُعائیں
سَبْحاَنَ اﷲِ وَبِحَمْدِہ عَدَدَ خَلْقِہ وَرِضٰی نَفْسِہ وَ زِنَۃَ عَرْشِہ وَمِدَ ادَ کَلِمَاتِہ
 (صحیح مسلم)
اﷲکی تعریف اس کی مخلوق کی گنتی کے برابر اور اس کی ذات کی خوشنودی کے موافق اور عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر اس کی پاکی بیان کرتا ہوں۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ
اے اﷲ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما۔
 (مسلم)

رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ ، وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِسَانِیْ یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ
 (طٰہ:٢٥:٢٨)۔
اے میرے رب!میرا سینہ کھول دے،اور میرے لیے میرا کام آسان کردے ،اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں

رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
اے میرے پروردگار! میرے علم میں اضافہ فرما
 (طٰہٰ : ١١٤)۔

رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا
اے میرے رب! میرے والدین پر رحم فرما ،جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھے پالا تھا
 (بنی اسرائیل :٢٤)۔

رَبِّ اِنِّی لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْر
 (القصص:٢٤)۔ٍ
'پروردگار! جو بھی خیر تو مجھ پر نازل کردے ،میں اس کا محتاج ہوں'

رَبِّ لَا تَذَ رْنِیْ فَرْدًا وّ اَنْتَ خَیْرُ الْوارِثِیْنَ

'اے پروردگار !مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور بہترین وارث تو تُو ہی ہے
(الانبیاء:٨٩)۔
رَبِّ اغْفِرْ وَاْرحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ
اے میرے رب! درگزر فرما،اور رحم کر اور تُو سب رحیموں سے بڑھ کر رحیم ہے
 (المؤمنون : ١١٨)۔

اَعُوْذُ بِاﷲِ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْجَاھِلِیْنَ
میں اس (بات ) سے اﷲ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں سی باتیں کرو
 (البقرۃ : ٦٧)۔

رَبِّ ھَبْ لِیْ حُکْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ وَاجْعَلْ لِیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَۃٍ جَنَّۃٍ النَّعِیْمٍ وَلَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ
اے میرے رب! مجھے حکم عطاکر اور مجھے صالحوں کے ساتھ ملا اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطاکر اور مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں شامل فرما ،اور مجھے دوبارہ جی اٹھنے کے دن رسوا نہ کرنا
(الشعراء : ٨٣ تا ٨٥،٨٧)۔

رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی القَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ
اے میرے رب!ان مفسدوں کے مقابلے میں میری مدد فرما
 (العنکبوت:٣٠)۔

رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَکَ بَےْتًا فِی الجَنَّٰۃِ
اے میرے رب! میرے لئے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا
 (التحریم)۔

رَبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُبٰرَکًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ المُنْزِلِیْنَ
پروردگار! مجھ کو برکت والی جگہ اتاراور تو بہترین جگہ اتارنے والا ہے۔
 (المؤمنون:٢٩)

لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ
نہیں ہے کوئی الٰہ مگر تو پاک ہے تیری ذات ،بے شک میں ہی ظالموں میں سے ہوں
 (الانبیاء : ٨٧)

اَنِِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ
(ّاے میرے رب!) مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے (الانبیاء : ٨٣)۔

رَبِّ جَعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُومُ الْحِسَابُ
اے میرے پروردگار!مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد کو بھی۔اے ہمارے رب!دعا قبول کر پروردگار!مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کردینا جب حساب قائم ہوگ
ا (ابراھیم : ٤٠ـ٤١)۔

رَبِّ اَوْزِعنِیْ اَنْ اَشْکُرَنِعْمَتِکَ الَّتِی اَنعَمتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صٰلِحًا تَرْضٰہُ وَاَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِکَ فِیْ عِبَادَکَ الصَّلِحِیْنَ
اے میرے رب! مجھے قابو میں رکھ کہ میں تیرے احسان کا شکر ادا کرتا رہوں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیا ہے اور ایسا عمل کروں جو تجھے پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے صالح بندوں میں داخل کر
 (النمل : ١٩)

رَبِّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَسْئَلَکَ مَا لَیْسَ لِیْ بِہ عِلْم وَ اِلَّا تَغْفِرْلِیْ وَتَرْحَمْنِی اَکُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ
اے میرے رب!میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں۔ اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہوجاؤں گ
ا (ھود:٤٧)۔

رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدقٍ وَّاَخْرَجْنِیْ مُخْرَجَ صِدقٍ وَّاجْعَلْ لِیْ مِنْ لَدُنْکَ سُلْطٰنًا نَصِیْرًا
پروردگار!مجھ کو جہاں بھی تو لے جا سچائی کے ساتھ لے جا اور جہاں سے بھی نکال سچائی کے ساتھ نکال اور اپنی طرف سے ایک اقتدار کو میرا مددگار بنادے
 (بنی اسرائیل:٨٠)۔


رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیْطٰنِ ، وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یُحْضَرُوْنِ
پروردگار! میں شیطان کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ،اور اے میرے رب !میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں (المؤمنون : ٩٧ـ٩٨)۔

رَبِّ اَوْزِعْنِیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہ وَاَصْلِحْ لِی فِی ذُرِّیَتِیْ ، اِنِّیْ تُبْتُ اِلیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر اداکروں جو تونے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائیں ،اور ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہوجائے ،اور میری اولاد کو بھی نیک بناکر مجھے سکھ دے ،میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور میں تیرے فرماں بردار بندوں میں سے ہوں (الاحقاف:١٥)۔

فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ تَوفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ
اے زمین وآسمان کے بنانے والے !تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا سرپرست ہے ۔میرا اخاتمہ اسلام پر کر اور مجھے صالحین کے ساتھ ملا (یوسف:١٠١)۔

رَبَّنَا اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ
اے ہمارے رب! ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا تو اس حال میں کہ ہم تیرے تابع فرمان ہوں (الاعراف:١٢٦)۔

رَبَّنَا اِنَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے ہمارے رب!ہم ایمان لائے ہماری خطاؤں سے درگزر فرما اور ہمیں آتشِ دوزخ سے بچا لے (اٰل عمران :١٦)۔

رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاْغْفِرلَنَا اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْء قَدِْر
اے ہمارے رب! ہمارا نور ہمارے لئے مکمل کردے اور ہم سے درگزر فرما تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (التحریم:٨)

رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنَْٰا حَسَنَہً وَّ فی الْاٰخِرۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا (البقرۃ:٢٠١)۔

رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا ، اِنَّھَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
اے ہمارے رب !ہمیں جہنم کے عذاب سے بچالے ۔اس کا عذاب تو جان کا لاگوہے وہ تو بہت ہی برا جائے قرار اور مقام ہے (الفرقان:٦٥ـ٦٦)۔

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیٰتِنا قُرَّۃَ اَعیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا للْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا
اے ہمارے رب!ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطافرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا (القرقان:٧٤)۔

رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ
اے ہمارے رب!ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا اب اگر تونے ہم سے درگزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقینا ہم خسارہ اٹھانے والوں سے ہوجائیں گے (الاعراف: ٢٣)۔

رَبَّنَا اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الکَافِرِیْنَ
اے ہمارے رب!ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمارے قدم جمادے اور کافر قوم پر ہمیں فتح نصیب کر (البقرۃ:٢٥٠)۔

رَبَّنَا اٰتِنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَۃً وَّ ھییْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا
اے ہمارے رب !ہمیں اپنی خاص رحمت سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کردے (الکہف:١٠)۔

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِلْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ وِنَجِّنَا بِرَحْمَتَکَ مِنَ الْقَوْمِ الکٰفِرِیْنَ
اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگو ں کے لیے فتنہ نہ بنا اور اپنی رحمت سے ہمیں کافروں سے نجات دے (یونس:٨٥ـ٨٦)۔

رَبَّنَا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَالِیْکَ اَنَبْنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ
اے ہمارے رب !تیرے ہی اوپر ہم نے بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کرلیا اور تیرے ہی حضور پلٹنا ہے (الممتحنۃ : ٤)۔

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً ، اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَابُ
پروردگار! جب تو ہمیں سیدھے رستے پر لگا چکا ہے تو پھر ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرنا ،اور ہمیں اپنے خزائے فیض سے رحمت عطا کر کہ تو ہی فیاض حقیقی ہے (اٰل عمران:٨)۔

رَبَّنَا اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَبَعْنَا الرَّسُولَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشٰھِدِیْنَ
مالک!جو تو نے فرمان نازل کیا ہے ہم نے اسے مان لیا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی قبول کی، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے۔ (اٰل عمران : ٥٣)۔

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَا اِنَّکَ رَءُ وْف رَّحِیْم
اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیے کوئی بغض نہ رکھ ۔اے ہمارے رب!تو بڑا مہربان اور رحیم ہے(الحشر:١٠)۔

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الکَافِرِیْنَ
اے ہمارے رب!ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما۔ ہمارے کام میں تیری حدود سے جو تجاوز ہوگیا ہواُسے معاف فرما اور ہمارے قدم جمادے اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما(اٰل عمران :١٤٨)۔

رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذُنَآ اِنْ نَسِیْنَآ اَو اَخْطَانَا ' رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْنَا اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا ' رَبَّنَا وَلَا تُحَّمِلْنَا مَالَا طَاقَۃَ لَنَا بِہ ' وَاعْفُ عَنَّاوَاغْفِرلَنَا وَارْحَمْنَا ' اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الکٰافِرِیْنَ
اے ہمارے رب!ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہوجائیں ان پر گرفت نہ کر اور ہم پر و ہ بوجھ نہ ڈال ،جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پرڈالا تھا پروردگار !جس بار کواٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہے وہ ہم پر نہ رکھ ،ہمارے ساتھ نرمی کر ،ہم سے درگزر فرما ،ہم پر رحم کر ،تو ہمارا مولا ہے کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما (البقرۃ:٢٨٦)۔

رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَکَفَّرْ عَنَّا سَیّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِہَامَۃِ' اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادِ
اے ہمارے رب!ہمارے گناہ معاف فرمادے اور ہم سے ہماری برائیاں دور فرمادے اور ہمیں نیکوکاروں کے ساتھ فوت کرنا، اے ہمارے رب!ہمیں وہ عطا کر جس کا تو نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے وعدہ کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا ۔بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا (آل عمران:١٩٣ـ١٩٤)۔

حَسْبِیَ اﷲُ لَآ اِلٰہَ الَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ العَظِیْمِ
مجھے اﷲہی کافی ہے ۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اس پر بھروسہ کیا اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے (سورۃ التوبۃ :١٢٩)۔

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ' اِنَّکَ اَنْتَ السَّمَیْعُ الْعَلِیْمُ ' وَتُبْ عَلَیْنَا ' اِنَّکَ اَنْتَ التََّّواب الرَّحِیْمُ
اے ہمارے رب !ہم سے یہ خدمت قبول کرلے ،تو سب کی سننے اور سب کچھ جاننے والا ہے اور ہماری کوتاہیوں سے درگزر فرما ۔تو بڑا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِیْ فِی الدِّیْنِ
اے اﷲ! مجھے دین کی سمجھ عطافرما (بخاری)

اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا
اے اﷲ! میرے حساب کو آسان فرمادے(مستدرک حاکم)

یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ عَلٰی دِیْنِکَ
اے دِلوں کو پھیرنے والے !میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ (ترمذی)

یَامُصرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ
اے دِلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کواپنی اطاعت پر پھیر دے (مسلم)

اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذُّنِیْ مِنْ شَرٍّ نَفْسِیْ
اے اﷲ! میرے دل میں ہدایت ڈال دے ،اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا (ترمذی)

اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَکَرَاتِ الْمَوْتِ
اے اﷲ! موت کی سختیوں اور اُس سے طاری ہونے والی بے ہوشیوں میں میری مدد فرما (ترمذی)

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُو کَرِْیم تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ
اے اﷲ! تومعاف کرنے والا ،کرم کرنے والاہے۔ اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے سو میرے گناہ معاف کردے (ترمذی)

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنٰی
اے اﷲ!بے شک میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری ،عفت اور (لوگوں سے )بے پرواہی مانگتا ہوں (مسلم)

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا طَیِّبًا وَ عَمَلًا مُتَقَبَّلًا
اے اﷲ!میں تجھ سے نفع دینے والے علم،اور پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتاہوں (مشکٰوۃ)

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَ کِبَرٍ سِنِّیْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِیْ
اے اﷲ!مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا (الحاکم)

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغنِنیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
اے اﷲ!میری کفایت کر اپنے حلال کردہ کے ساتھ ،اپنے حرام کردہ سے (بچاکر)میری کفایت کر اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا ہر کسی سے بے پرواہ کردے (ترمذی)۔

اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِی بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَ عَلِّمْنِیْ مَا یَنْفُعُنِیْ وَ زِدْنِی عِلْمًا
اے اﷲ!جو تو نے مجھے سکھایاہے اس کے ساتھ مجھے نفع دے اورمجھے سکھا جو مجھے نفع دے اور میرے علم میں اضافہ کر (ابن ماجہ)۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔