YOUR INFO

Saturday 23 February 2013

چند منتخب قرآنی ضرب الامثال

0 comments

چند منتخب قرآنی ضرب الامثال

۱۔ وَاللَّهُ مُحِيطٌ بِالْكَافِرِينَ (سورۃ البقرۃ : 19)

اور اللہ تعالیٰ کافروں کو گھیرنے والا ہے


۲۔ اِنََّاللَّهَ عَلَىَ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرۃ :20 )

بیشک اللہ ہر چیز پر قدر ت رکھنے والاہے۔


۳۔ فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ (البقرۃ : 152)

اس لئے تم میرا ذکر کرو، میں بھی تمہیں یاد کروں گا۔


۴۔ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ (البقرۃ : 153)

اللہ تعالیٰ صبر والوں کا ساتھ دیتا ہے۔


۵۔ وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : 4)

اور بیشک آپ اخلاق کے اعلیٰ مرتبہ پر ہیں۔


۶۔ وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ (البقرۃ : 191)

اور(سنو) فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے۔

۷۔ لاَ إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرۃ : 256)

دین کے بارے میں کوئی زبردستی نہیں۔


۸۔ لاَ يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَهَا (سورۃ البقرۃ : 286)

اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتا۔


۹۔كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ(العمران 185 )

ہر جان موت کا مزه چکھنے والی ہے۔


۱۰۔ وَكَفَى بِاللّهِ وَكِيلاً (النساء : 81)

اللہ تعالیٰ کافی کارساز ہے۔


۱۱۔ لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : 39)

اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی ۔

۱۲۔ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ (الرحمٰن : 26)


زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں ۔

۱۳۔ لاَّ يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ (الواقعہ: 79)

جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔


۱۴۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ (البقرۃ : 156)

ہم تو خود اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔


۱۵۔ وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ (الذٰاریٰت : 19)

اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا ۔


۱۶۔ وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ (العمران 103 )

اور سب مل کر اللہ کی رسّی کو تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔


۱۷۔ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (سورۃ ق : 16)

اور ہم اسکی رگِ جاں سے بھی زیادہ اس سےقریب ہیں۔


۱۸۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ (سورۃ الحجرات : 13)

بیشک اللہ کے نزدیک تم سب میں سےبا عزت وہ ہے جو زیادہ ڈرنے والا ہے۔

۱۹۔ هَلْ جَزَاءُ الإِحْسَانِ إِلاَّ الإِحْسَانُ (سورۃ الرحمٰن : 60)


احسان کی جزا سوائے احسان کے نہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔