YOUR INFO

Sunday, 14 April 2013

غزوہ حمراء الاسد

0 comments
غزوہ حمراء الاسد سیرت النبی (ص) : الرحیق المختوم   غزوہ ذات حمراء الا سد۔۔۔صفحہ نمبر 386 ادھر رسول اللہ ﷺ نے پوری رات جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کرتےہوئے گذاری ۔آپ ﷺ کا اندیشہ تھا کہ مشرکین نے سوچا کہ میدان جنگ میں اپنا پلہ بھاری رہتے ہوئے بھی ہم نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا تو انہیں یقیناً ندامت ہو گی اور وہ راستے سے پلت کر مدینے پر دوبارہ حملہ کریں گے۔ اس لئے آپ ﷺ نے فیصلہ کیا کہ بہرحال ان کے لشکر کا تعاقب کیا جانا چاہیے۔۔چنانچہ اہل سیر کا بیان ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے معرکہ احد...

Tuesday, 9 April 2013

ہر نماز کے بعد سورۃ الإخلاص پڑھنے کی کیا دلیل ہے ؟

0 comments
ہر نماز کے بعد سورۃ الإخلاص پڑھنے کی کیا دلیل ہے ؟ السلام علیکمشیخنا الکریمکیا ہر نماز کے بعد سورۃ اخلاص پڑھی جاسکتی ہے۔یہاں‌سعودی عرب میں‌ ایک شیخ نے کہا کہ طبرانی میں ہے لیکن صحیح‌نہیں۔اس کے علاوہ جیسے شیخ کفایت اللہ نے فرمایا معوذات سے مراد سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ہیں۔اس کے علاوہ سورۃ اخلاص والی روایت بھی رات کو سونے کے وقت کی ہیں۔لیکن اس کے باوجود علامہ ابن باز رحمہ اللہ نے اس کو نماز کے بعد پڑھنے کا ذکر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں پوسٹرز میں اس کا ذکر موجود ہے۔ایسی صورت...

Monday, 8 April 2013

چائےکی تاریخ فوائد و نقصانات

1 comments
چائےکی تاریخ فوائد و نقصانات یہ تحریر اس بلاگ سے لی گئی ہے تُمہيد ميں نے چائے کے متعلق مطالعہ 2004 عيسوی میں شروع کيا اور ڈيڑھ سال کے مطالعہ کہ بعد جو کچھ حاصل ہوا اُس کا خُلاصہ پيش کر رہا ہوں کہ شائد اس کے مطالعہ سے کسی کا بھلا ہو اور وہ ميرے لئے دعائے خير کرے ۔ افتخار اجمل بھوپال 04 دسمبر 2005ء پيش لفظ آجکل ہمارا حال یہ ہے ۔ ۔ ۔ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے میرے ارمان مگر پھر بھی کم نکلے کالی چائے اور سگريٹ کی طلب بعض حضرات کے اعصاب پر اس قدر سوار ہو...

میں نے اسلام کیوں قبول کیا؟ پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ( سویڈن)

0 comments
میں نے اسلام کیوں قبول کیا؟ پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ( سویڈن) میں نے ایک کٹر عیسائی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ میری والدہ ہمیں ہر ہفتے چرچ میں لے جانے کی کوشش کرتی تھیں، جبکہ میرے والد ریاضی کے استاد تھے۔ وہ بہت مذہبی نہیں تھے۔ میں اپنی تعلیم کے دوران حیران و پریشان رہا کرتی تھی، کیونکہ محض رسم و رواج اور چرچ میں حاضری کے ساتھ ساتھ میرے ذہن میں ایمانیات اور توحید سے متعلق بعض ایسے سوالات آتے تھے، جن کا جواب چر چ کے پاس نہیں تھا۔ پھر میں نے ناروے کی اوسلویونی یونیورسٹی میں مذہبی علوم کے شعبے...

Sunday, 7 April 2013

میں نے اسلام کیوں قبول کیا ؟

0 comments
میں نے اسلام کیوں قبول کیا ؟  صفات عالم محمدزبیرتیمی ”اسلام کتنا عمدہ دین ہے کاش کہ اس کے افراد بھی ویسے ہوتے ۔“  ایک نومسلم خاندان کے پاکیزہ جذبات پر مشتمل یہ تحریر ہے جسےپڑھ کرجذبات میں ہلچل مچ جاے گى، آنکھیں اشک بار ہوجائیں گی اورسوچنے پرمجبور ہوں گے کہ کیا ہم واقعی مسلمان ہیں ….؟  ”میں نے اسلام کی صداقت کو اسی وقت جان لیا تھا جبکہ میرے شوہر نے اسلام قبول کیاتها کہمیں ان کے اندر بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہی تھی، پہلے بہت غصہ كرتے تھے اسلام قبول کرنے کے بعد نہایت متحمل اوربردبار...

Saturday, 6 April 2013

22 لاکھ مربع میل کا عادل حکمراں

0 comments
22 لاکھ مربع میل کا عادل حکمراں حافظ حفیظ الرحمن (کویت) مغرب کے نام نہاد مفکرین نے مقدونیہ کے الیگزینڈرکو سکندراعظم کا لقب دیا ہے جو تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہے ، اگر تعصب کا عینک ہٹا کرتاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو ہم یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوںگے کہ دنیا کا سکندراعظم عمربن خطاب رضى الله عنه  ہے۔ الیگزینڈربادشاہ کا بیٹا تھا،دنیا کے بہترین لوگوں نے اس کوگھوڑسواری سکھائی ،جب وہ بیس سال کا ہوا تو اس کو تخت وتاج پیش کیا گیا ۔ 23سال کی عمر میں مقدونیہ سے نکلا ۔ ایران، شام، یونان، ترکی اورمصر کو...